سال گذشتہ 29 دسمبر, 2022 کو ادارہ خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں آل مہاراشٹر مسابقہ تفسیر میں اول انعام یافتہ شیخ محمد زکریا محمد عارف آج بروز پیر 30 اکتوبر کو المانوس ٹور دھولیہ کی معرفت حافظ سلمان صاحب (مالک المانوس ٹور) کے توسط سے عمرہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں
واضح ہو کہ عازم عمرہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کو کے طالب علم رہے ہیں اور انہوں نے ناظم جامعہ مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کی سرپرستی میں مسابقہ کی تیاری کی تھی اور اول انعام کے حقدار ہوئے تھے