Thursday, 31 August 2023

ٹیپو سلطان: چھوٹے سے قد کے ٹیپو سلطان نے کس طرح انگریزوں کے چھکے چھڑائے

یہ تحریر ابتدائی طور پر مئی 2020 میں شائع کی گئی تھی جسے آج ٹیپو سلطان کے یوم وفات (چار مئی 1799) کی مناسبت سے دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔

مشہور تاریخ دان کرنل مارک ولکس لکھتے ہیں کہ ’ٹیپو سلطان قد میں والد حیدر علی سے چھوٹے تھے۔ ان کا رنگ کالا تھا۔ آنکھیں بڑی بڑی تھیں۔ وہ عام سے دکھتے تھے اور وزن میں ہلکے کپڑے پہنتے تھے اور اپنے ساتھ رہنے والوں سے بھی ایسا ہی کرنے کے لیے کہتے تھے۔ ان کو بیشتر گھوڑے پر سوار دیکھا جاتا تھا۔ وہ گھڑسواری کو بہت بڑا فن مانتے تھے اور اس میں انھیں مہارت بھی حاصل تھی۔ انھیں ڈولی میں سفر کرنا سخت ناپسند تھا۔‘
ٹیپو سلطان کی شخصیت کی ایک جھلک برٹش لائبریری میں رکھی ایک کتاب ’این اکاوٴنٹ آف ٹیپو سلطان کورٹ‘ میں بھی ملتی ہے جس کی تفصیلات ان کے منشی محمد قاسم نے ان کی وفات کے بعد ایک انگریز تاریخ دان کو دی تھیں۔ اس میں لکھا ہے کہ ’ٹیپو درمیانے قد کے تھے، ان کا ماتھا چوڑا تھا۔ وہ سلیٹی رنگ کی آنکھوں، اونچی ناک اور پتلی کمر کے مالک تھے۔ ان کی مونچھیں چھوٹی تھیں اور داڑھی مکمل طور پر صاف تھی۔‘

لندن کے وکٹوریا اینڈ ایلبرٹ میوزیم میں ان کی ایک پینٹنگ ہے جس میں وہ ہرے رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ہیں
اس میں ایک روبی اور موتیوں کی لڑی پروئی ہوئی ہے۔ انھوں نے ہرے رنگ کا جامہ پہن رکھا ہے جس میں شیر جیسی دھاریوں والا کمربند بھی ہے۔ بازو میں ایک بیلٹ میں لال میان کے اندر ایک تلوار لٹک رہی ہے۔

سرنگا پٹم میں 45 ہزار انگریز فوجیوں کا حملہ
14 فروری سنہ 1799 کو جنرل جارج ہیرس کی رہنمائی میں 21 ہزار فوجیوں نے ویلور سے میسور کی جانب کوچ کیا۔ 20 مارچ کو امبر کے نزدیک 16 ہزار فوجیوں کا ایک دستہ ان کے ساتھ آ ملا۔

اس میں کنور کے قریب جنرل سٹوئرٹ کی کمان میں 6420 فوجیوں کا دستہ بھی شامل ہو گیا تھا۔ ان سبھی نے مل کر ٹیپو سلطان کے سرنگا پٹم کے قلعے پر چڑھائی کر دی تھی۔
مشہور تاریخ دان جیمس مل اپنی کتاب ’دا ہسٹری آف برٹش انڈیا‘ میں لکھتے ہیں کہ ’یہ وہی ٹیپو سلطان تھے جن کی آدھی سلطلنت پر چھ برس قبل انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ ان کے پاس جو زمین بچی تھی اس سے انھیں سالانہ ایک کروڑ روپے سے تھوڑی زیادہ آمدنی ہوتی تھی، جبکہ اس وقت انڈیا میں انگریزوں کو ملنے والا کُل زرِ مبادلہ نوے لاکھ پاوٴنڈ یعنی نو کروڑ روپے تھا۔‘
آہستہ آہستہ انھوں نے سرنگا پٹم کے قلعے کو گھیر لیا اور تین مئی 1799 کو توپوں سے حملہ کر کے اس کی صدر دیوار میں سراخ کر دیا۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...