Sunday, 2 July 2023

اجیت دادا پوارنے 32مہینوں میں تیسری مرتبہ نائب وزیر اعلئ کا حلف لیا۔۔۔پوار سے بغاوت کہ ملی جوڑ

اجیت دادا پوارنے 32مہینوں میں تیسری مرتبہ نائب وزیر اعلئ کا حلف لیا۔۔۔پوار سے بغاوت کہ ملی جوڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2 جولائی( پریس نوٹ) اجیت دادا پوار نے آج دوپہر ڈھائی بجے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلئ کا حلف لیا۔دادا کے ساتھ دیگر 8اایم ایلیز نے بھی راج بھون میں وزارت کا حلف لیا ہئے جن کے نام اسطرح ہئیں ۱ چھگن بھجبل ۲ دھننجئے منڈے ۳ انیل پاٹیل۴ دلیپ ولسے پاٹیل ۵دھرم آترم۶ سنیل ولساڑ ۷ ادتیہ تٹکرے ۸ حسن مشرف۔BJPاور شیو سینا ( شندے) کیساتھ جانے کی ان ایم ایلیز نے یہ وجہ بتائی ہئے کہ 23جون کو پٹنہ میں ھونے والے اپوزیشن لیڈروں کی مٹنگ میں شرکت کرکے ۔۔راہول گاندھی کا تعاون کرنے کیلیئے سرد پوار نے یکطرفہ فیصلہ لیا تھا۔مہاراشٹر بھاجپا چیف چندر شیکھر باون کلے نے دعوئ کیا ہے کہ ان کیساتھ NCP کے 40 ممبران اسمبلی ہیں مگر اسکی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔نائب وزیر اعلئ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ مہاراشٹر میں 3انجن کی سرکار ہے ریاست خوب ترقی کریگی۔
اجیت دادا پوار کی 32مہینوں میں یہ تیسری مرتبہ حلف برداری ہے اور راج بھون میں چوتھی مرتبہ حلف برداری کا پروگرام ہوا ہے۔نومبر 2019 کو اجیت دادا پوار نے بھاجپ کیساتھ نائب وزیر اعلئ کا حلف لیا تھا۔یہ سرکار صرف 80 گھنٹوں میں ہی ٹوٹ گئی تھی ۔اسکے بعد مہراشٹر وکاس اگھاڑی سرکار میں اجیت دادا نے نائب وزیر اعلئ کا حلف لیا تھا ۔جبکہ30 جون 2022 کو شیو سینا (شندے) اور بھاجپ سرکار نے راج بھون میں حلف لیا تھا تو آج سینا( شندے) بھاجپ اور باغی این سی پی سرکار نے چوتھی مرتبہ اور اجیت دادا نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لیا ہے۔
2019 میں اسمبلی چناؤ کے بعد ہاؤس میں پارٹیوں کی پوزیشن اسطرح تھی بھاجپ 106 شیو سینا 56 این سی پی 53 کانگریس44 دیگر 29 اسکے بعد جون 2022 میں بھاجپ 106 شیو سینا ( شندے) 44 شیو سینا ( ادھو) 12 کانگریس44 دیگر 28 اور آج کی پارٹی پوزیشن اسطرح ہے بھاجپ 106 شیوسینا ( شندے ) 44 این سی پی 44 کانگریس44 شیو سینا ادھو 12 اور دیگر 28 یعنی آج شندے سرکار کیساتھ کل 160 ممبران اسمبلی ہیں سرد پوار نے آج ھونے والی سیاسی اتھل پتھل کے تعلق سے کہا کہ ھم بھلے سے اقتدار میں نہ ہوں مگر عوام ھمارے ساتھ ہے 2024 میں یہ ثابت ھوجائیگا ۔اجیت دادا نے پارٹی سے بغاوت کا ارادہ اسی وقت کرلیا تھا جب 2 مئی کو سرد پوار نے استعفیٰ دے کر 4 دنوں بعد واپس لے لیا تھا دادا کو امید تھی کہ پوار صاحب کے استعفیٰ کے بعد اسے ہی صدر بنایا جائیگا مگر پوار کے استعفیٰ واپس لینے اور10 جون کو سپریہ سولے اور پرفل پٹیل کو کارگذار صدر بنا دیا گیا تھا اب دادا کی ناراضگی تھی یا کچھ اور کہ اس نے پارٹی کے خلاف اتنا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ویسے ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ آج صبح راج بھون جانے سے پہلے اجیت دادا اور سپریہ سولے کی ملاقات بھی ہوئی تھی اب دادا نے واقعی میں بغاوت کی ہے کہ پارٹی کارگذار صدر کے علم میں لاکر مہاراشٹر سرکار کا تیسرا انجن بننا پسند کیا ابھی کہنا مشکل ہے کیونکہ اسوقت پارٹی سپریمو سرد پوار پونہ میں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔عبدالخالق صدیقی ایڈیٹر۔۔ھفت روزہ۔۔۔۔نعمانی ٹائمز۔۔۔۔7066180898 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 جولاائی 2023

*🔴سیف نیوز بلاگر*

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگ...