جامعۃ الرضا فاطمتہ الزہرا، سنجر نگر، اون پٹیا، اُدھنا، سورت، گجرات۔ کے زیراہتمام "خطاطی ورکشاپ و خطاطی نمائش" کا انعقاد آج بتاریخ ٢٢ دسمبر ٢٠٢٤ ء بمطابق ١٩ جمادی الثانی ١٤٤٦ ہجری بروز اتوار(یک شنبہ)بوقتِ صبح ١٠ بجے جامعہ میں خطاطی ورکشاپ و نمائش کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں شہر عزیز مالیگاؤں سے بطور گیسٹ لیکچرار و تربیتی ورکشاپ محترم "گل ایوبی" صاحب(بین الاقوامی اعزاز یافتہ، مشہور و معروف, منفرد خطاط) اور محترم "رضوان ربانی" صاحب (روح رواں ربانی خطاطی مرکز، مالیگاؤں و بانی "ربانی د سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ) مدعو ہیں- صبح ١٠ بجے افتتاحی سیشن، تحریکی و ترغیبی خطاب کے بعد دوپہر ١ بجے تک خطاطی ورکشاپ ہو گا بعدازاں دوپہر 3 بجے تا شام ٥ بجے تک گل ایوبی صاحب کے فن پاروں کی نمائش ہوگی- ساتھ ہی جامعہ کی طالبات کے درمیان ایک خوش نویسی مقابلے کا انعقاد بھی کیا جاۓگا اس ورکشاپ و نمائش کی صدارت حافظ "عبدالقادر اشرفی" صاحب (ناظم اعلی، جامعۃ الرضا فاطمتہ الزہرا) فرمائیں گے-ایسی اطلاع جامعۃ الرضا فاطمتہ الزہرا، سنجر نگر، اون پٹیا، اُدھنا، سورت، گجرات کے شعبہ نشرواشاعت نے دی ہے-
*🛑سیف نیوز اُردو*
محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...
-
مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن 2017 میں تمام امیدواروں کو اپنے وارڈ میں کتنی ووٹ ملی مکمل تفصیل