الحمد الله - گذشته ماه نومبر ۲۰۲۴ء کو ایکتا سوا بھاوی سنتھا مالیگاؤں اور آزاد اگوا گروپ مالیگاؤں کے زیر اہتمام مدرسہ معہد ملت کے وسیع و عریض گراونڈ پر 63 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد بہت سے ذمہ داران افراد ہمارے پاس آئے اور اپنے لڑکا لڑکی کا نکاح ہمارے اجتماعی نکاح کے پروگرام میں کرنے کی باتیں کرنے لگے ۔ ان سے ہم نے کہا کہ اس کے بعد ہمارا جب بھی پروگرام فائنل ہو گا ہم آپ کو اس کی اطلاع دیں گے ۔ لہذا عوام کے بعد اصرار پر آئندہ سال اپریل کے آخری ہفتے میں 251 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس ۲۵۱ جوڑوں کے اجتماعی نکاح کے پروگرام کی تیاری شروع ہو چکی ہے ۔ اس میں غریب مستحق اور یتیم بچیوں کو تر جیح دی جائے گی ۔ اس پروگرام کے فارم بھرنے کا کام جاری ہو چکا ہے۔ لہذا جو لوگ ہمارے اس اجتماعی نکاح کے پروگرام میں اپنے بچے یا بچی کا نکاح کروانا چاہتے ہوں وہ جلد از جلد اپنا فارم ہماری آفس میں آکر بھر دیں ۔ ایکتا سیوا بھاوی سنستھا اور آزاد اگوا کمیٹی کی آفس کا پتہ ہے نمیرہ ہائٹس شاپ نمبر ۲۵ ، للے چوک، اسلام پورہ ۔ مالیگاؤں ۔ فارم بھرنے کا وقت دوپہر 1 سے شام 7 بجے تک ہوگا ۔ فارم صرف اسی وقت بھرا جائے گا ۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 28 فروری 2025ء ہوگی ۔ اس کے بعد کوئی بھی فارم نہیں بھرا جائے گا۔ لہذا ہمارے 251 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کے پروگرام میں نکاح کروانے کے خواہش مند جلد از جلد رابطہ قائم کریں۔ یا درکھیں، یہ اجتماعی نکاح کا پروگرام آل مہا راشٹر ہوگا ۔ جس میں بیرون شہر کے خواہش مند افراد کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ لہٰذا پورے مہاراشٹر کے لوگ ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ ہمارا پروگرام ہر طبقہ برادری اور ہر مسلک کے لوگوں کے لئے ہوتا ہے ۔ لہذا بلا تفریق ہر برادری اور ہر مسلک کے افراد فارم بھر سکتے ہیں ۔
فقط
صدر و اراکین ایکتا بھاوی سنتھا، مالیگاؤں آزاد اگوا کمیٹی ۔ مالیگاؤں۔