Monday, 19 June 2023

میرا ماننا ہے کہ سب زیادہ کرپشن اگر کسی محکمے میں ہے تو وہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی

( مالیگاؤں ) بروز پیر 12 جون کو صبح کے اوقات میں میڈیا کے نمائندوں نے مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکولوں میں جاری اسکیموں کے بارے میں اور شالے پوشن آہار، مڈے میل کچھڑی اسکیم پر مالیگاؤں میں جاری سیاسی جماعتوں کے آپسی مقامی کچھڑی کے ٹھیکیداری کو لے کر جو کھیل جاری ہے اس پر انکا کیا رول ہے اس پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے حساب سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو مڈے میل اسکیم کے تحت ایک وقت کا کھانا دیا جاتا ہے، آنگن واڑی بچوں کو بھی دیا جاتا ہے اب ان آنگن واڑی کہو یا پرائمری اسکول کہو پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو مڈے میل کے تحت ایک وقت کا کھانا دیا جاتا ہے آج مالیگاؤں کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے میرا تو ایسا ماننا ہے کہ سب زیادہ کرپشن اگر کسی محکمے میں ہے تو وہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ہے اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر سب زیادہ کرپشن ریونیو ڈپارٹمنٹ ( محصول محکمہ ) میں ہے آج ایجوکیشن کو لے کر کے پوری ریاست کے اندر جسطرح سے بدعنوانی بھرشٹاچاری ہوئی ہے اور ہو رہی ہے صرف آنگن واڑی میں اور پرائمری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کے کھانے کو لے کر کے اس میں جو بدعنوانی و بھرشٹاچاری ہورہی ہے اس میں ٹھیکیداری سے زیادہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے لوگ ذمہ دار ہے اور ایک بڑے پیمانے پر اس میں بھرشٹاچاری ہورہی ہے اور اس کا اظہار ہر طرف سے ہونے لگے گا ہے یہ جو پیچھے ہمارے ماضی کے کلکٹر سورج مانڈھرے تھے ابھی وہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے کمشنر بنے ہے انھوں نے جو اس سلسلے میں بدعنوانی، بھرشٹاچاری کو اجاگر کر رہے ہیں وہ پورے مہاراشٹر کے اندر اتنی زیادہ بدعنوانی ہے جس کی زد میں ہمارا مالیگاؤں بھی ہے اس بد عنوانی کے اندر آپ دیکھو گے کہ بڑے بڑے تقریباً 30 ایجوکیشن آفیسران انکوائری کی زد میں آۓ ہیں اور ان سے بڑی ری کوری ہوگی، اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں کروڑہا کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اس لیے ایجوکیشن آفیسران کی انکوائری چل رہی ہے اور یہ انکوائری آگے بڑھے گی تو بہت ساری اسکولوں اور اسکول کے لوگ بھی اس کی زد میں آۓ گے، اور پچھلے سال سے یہ خراب صورتحال ہے کہ مڈے میل کچھڑی کے تحت بچوں کو اسکولوں میں کھانا نہیں دیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ دراز ہے

ماہ ذی الحجہ* *1444 ہجری کاچاند نظر آگیا 29جون جمعرات کوعیدالاضحی ہوگی

*رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاٶں وضلع ناسک کے اراکین مولانا آصف شعبان مولانا جمال ناصر ایوبی قاری اخلاق احمد جمالی مولانا صغیر شمسی*
*حافظ انیس اظہر مولانا ابوزید حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا نیاز احمد ملی مولانا حسن ملی مولانا عبداللہ فیصل ایڈوکیٹ مفتی طفیل قاسمی مفتی عبداللہ ہلال مفتی اسلم جامعی حافظ جمیل اشاعتی حاجی ادریس چکن ظہیر قیصر خلیل احمد ایم ایم مدنی ندیم بھائی اجالا حافظ عبدالعلیم اشاعتی حافظ رفیق امام سلیمانی مسجد آصف الماس عارف عمار (نیوز مالیگاؤں) طاہر عثمانی مدے ماسٹر صلاح الدین(خادم) نے مورخہ 19 جون بروز پیر کو بعد غروب آفتاب ماہ ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کا اہتمام کیا مطلع صاف تھا رویت عام ہوٸی*
*لہذا ممبٸ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق مالیگاٶں وضلع ناسک رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ مورخہ 20 جون منگل کویکم ذی الحجہ اور مورخہ 29 جون بروزجمعرات کو 10 ذی الحجہ عیدالاضحی (بقرعید ) ہوگی لہذا ائمہ مساجد وٹرسٹیان اسی کے مطابق تاریخ لگاٸیں نوازش ہوگی*

*نوٹ* 
*ایام تشریق*
*مورخہ 28 جون بمطابق 9ذی الحجہ بروز بدھ کو فجر کی نماز سے مورخہ 2 جولائی بروز اتوار 13ذی الحجہ کو عصر کی نماز تک ہر فرض نماز کے بعد بآواز بلند ایک مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں*

*اللہ اکبر اللہ اکبر* 
*لا الہ الا اللہ*
*واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد*
*اسی طرح جن احباب پر قربانی واجب ہے وہ ضرور قربانی کریں اور اپنی قربانی میں پڑوسیوں رشتہ داروں کے علاوہ غریب مسکین تک بھی گوشت پہنچانے کااہتمام کریں اس طرح کی اپیل وگذارش صدر و اراکین جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک (دفتر سلیمانی چوک) نے کی ہے*

*قاری اخلاق احمد جمالی*

*(جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ناظم تنظیم جمعیۃ علماء ضلع ناسک)*)

ہماری تعلیمی پسماندگی پر ایک پر فکر مضمون


حافظ عزیز الرحمان بجرنگ واڑی مالیگاؤں 
9370465545

حال ہی میں وزرات تعلیم نے کل ہند سروے برائے اعلیٰ تعلیم کے نام سے سروے کروایا ہے. اعلیٰ تعلیم سے متعلق اس تازہ ترین سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں مسلمان درج فہرست ذات و قبائل سے بھی بہت پیچھے ہیں. اس سروے کی تفصیلی رپورٹ معروف انگریزی اخبار دی ہندو نے شائع کی ہے. جو مسلمانوں کی تعلیم کے تعلق سے ایک مایوس کن تصویر پیش کرتی ہے. ایسے وقت میں جب کہ اعلیٰ تعلیم میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات میں بہتری آئی ہے. مسلم کمیونٹی میں 8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے. یہ غیر معمولی کمی مسلم سماج کی صرف تعلیمی ہی نہیں بلکہ معاشی، سماجی و سیاسی بد حالی کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے.

 *سر سید احمد خان نے کہا تھا کہ (جب کوئی قوم فن اور علم سے عاری ہو جاتی ہے۔ تو یہ غربت کو دعوت دیتا ہے اور جب غربت آتی ہے تو ہزاروں جرائم کو جنم دیتی ہے۔)*
 آج مسلم معاشرے میں جرائم کی بڑھتی تعداد اسی کم علمی کا نتیجہ ہے. 
 معروف انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مذہبی برادری اور جنس کے ذریعہ تعلیمی سطح پر 2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، 42.7 فیصد کے ساتھ مسلمانوں میں ناخواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے. جب کہ جین 86.4 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ خواندہ ہیں. ہندوؤں میں نا خواندگی کا تناسب 36.4 فیصد سکھوں میں 32.5 فیصد ، بدھ مت کے ماننے والوں میں 28.2 فیصد اور عیسائیوں میں یہ تناسب 25.6 فیصد ہے. 
رپورٹ کے مطابق مسلمان بچوں میں تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے کا تناسب دیگر اقوام کے مقابلے زیادہ ہے۔ بعض طلبہ ساتویں سے آٹھویں تک ہی تعلیم جاری رکھتے ہیں اور میٹرک و پوسٹ میٹرک کے بعد تو گویا ترکِ تعلیم لازم ہے. مسلمانوں میں گریجویشن کا تناسب نہایت ہی کم ہے. اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لینے کے بجائے گھریلو حالات انھیں کمائی کے راستے پر جانے کو مجبور کردیتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ وہ امت جسے پڑھنے پڑھانے کی سب سے زیادہ ترغیب دی گئی وہ تعلیم کے میدان میں غفلت کے اعتبار سے ضرب المثل بنی ہوئی ہے. ملک ہندوستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے مگر مسلمانوں کی نمائندگی اس میں بھی صفر ہے. 
ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا ایک بڑا سبب حکومت کی متعصبانہ فکر اور نا اہلی ہے. حالیہ متعصبانہ روش نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے. نیز تعلیمی اداروں میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے، جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کیونکہ یہی وہ خامیاں ہیں جن سے متأثر ہو کر ایک قوم یا ملت تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہے. 
*تعلیمی میدان سے مسلمانوں کی دوری کا ایک بنیادی سبب اساتذۂ کرام کی لاپرواہی اور تساہلی بھی ہے۔ اگر سرکاری اسکولوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہے کہ سرکاری اداروں کے اساتذہ ہفتوں یا مہینوں میں ایک بار اداروں کا چکر لگاتے ہیں، جبکہ تنخواہ حاصل کرنے کے لیے پہلی تاریخ کو ہی بینک میں منڈلانے لگتے ہیں. یہ وہی اساتذہ ہیں جنہیں اپنی کوچنگ کلاس کی فکر زیادہ ہے. اور جو بچہ ان کے پاس کوچنگ کے لیے نا جائے وہ اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے. جس کا حاصل یہ ہوتا ہے کہ معاشی طور پر کمزور بچے سرکاری اداروں کی ابتر حالت اور نجی اداروں کی مہنگی فیس سے تنگ آکر اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں.*
 
تعلیمی پسماندگی کا ایک بڑا سبب معاشی بدحالی اور اقتصادی بحران ہے. ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ وہ گھرانے جو دو وقت کی روٹیاں حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں ،وہ نجی اداروں کی مہنگی فیس کا بوجھ بھلا اپنے کاندھوں پر کیسے اٹھا سکتے ہیں. *موجودہ وقت میں ایک مزدور اوسطاً سالانہ دیڑھ سے دو لاکھ روپے کماتا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی صرف سالانہ فیس لاکھوں روپے ہے، ڈونیشن، ہاسٹل و دیگر خرچ علاحدہ. یہی وجہ ہے کہ پھر ان مزدوروں کے قابل، ہونہار، ذہین اور صلاحیت مند بچے اسکولوں کی جگہ کارخانوں میں مزدوری کررہے ہوتے ہیں یا پھر ٹھیلوں پر اپنے بڑوں کا ہاتھ بٹاتے، ہوٹل کی میز صاف کرتے یا جھوٹے برتن دھوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ قوم کا وہ کا سرمایہ ہیں جنہیں معاشی بدحالی نے ایک مستحکم پلیٹ فارم اختیار کرنے کے بجائے ایک کمزور ڈوری کو پکڑنے پر مجبور کیاہوا ہے.*
 
تعلیمی پسماندگی کا ایک بڑا سبب تعلیم کے تئیں ہماری بے شعوری بھی ہے. مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو تعلیم کی اہمیت سے ناواقف ہیں. بلکہ کہتے ہیں کہ پڑھ لکھ کر کچھ حاصل نہیں. 

 مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا ایک اہم سبب مسلمانوں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنے کی پالیسی رہی ہے. تعلیم تو اب ایک نفع خیز تجارت بن چکی ہے اور ہمارا حال یہ ہے کہ ہم اسٹیج پر تو قوم کو تعلیم کی طرف متوجہ کرتے ہیں، مگر ہمارے زیر انتظام تعلیم گاہیں محض تجارت کا ذریعہ ہیں. *ہم لاکھ اپنے آپ کو مخیر قوم و ملت، تعلیم دوست و سر سید، مفکر ملت اور دیگر القاب سے نواز کر پیٹھ تھپتھپاتے رہیں، اپنے منہ میاں مٹھو بنتے رہیں لیکن قوم کی یہ تعلیمی زبوں حالی اس وقت تک آپ کا منہ چڑاتے رہے گی جب تک اخلاص کے ساتھ قوم کی سر بلندی کے لیے کوششیں نہ کی جائیں ورنہ معاشرے کا حال تو یہی ہے کہ جو جتنا بڑا مافیا وہ اتنا ہی بڑا مسیحا.*
 شکریہ خدا حافظ

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...