امسال 29-30 نومبر اور 1 دسمبر 2024ء وادئ نور،آزاد میدان،ممبئی میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا تین روزہ بین الاقوامی سالانہ سنی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےـ 29 نومبر بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ سے رات 10 بجے تک خواتین اسلام کے لئے اجتماع منعقد ہوگاـ جبکہ 30 نومبر بروز سنیچر بعد نمازِ فجر سے 1 دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عشاء تک برادران اسلام کے لئے اجتماع منعقد ہوگاـ اس اجتماع میں ملک ہندوستان سمیت پوری دنیا سے سادات کرام، مشائخین عظام،علمائے کرام و مبلغین اسلام کی آمد ہوتی ہیں جبکہ سلف صالحین کے ملفوظات کو سماعت کرنے کے لئے عوام اہلسنّت کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں گزشتہ 23 نومبر کو بعد نمازِ عشاء امیرِ سنی دعوت اسلامی،عطائے مفتیٔ اعظم حضرت علاّمہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں آزاد میدان میں زمینی کاموں کا آغاز کیا گیاـ وضو خانہ، بیت الخلا، طہارت خانہ، و دیگر انتظامات کیا جارہا ہےـ جبکہ شہر مالیگاؤں میں آلِ رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی نگرانی میں مقامی علماء و مبلغین اجتماع کی دعوت کو عام کررہے ہیں وہیں پر اہلسنّت و جماعت سے وابستہ ادارے، کلبیں، اور بزموں کی جانب سے ٹرک، لکژری بس کا نظم کیا گیا ہےـ انشاء اللہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت ہوگی ـ
Thursday, 28 November 2024
Tuesday, 26 November 2024
سنبھل میں فائرنگ کےواقعات پربرہم ہوئےاسدالدین اویسی، غیرجانبدارانہ تحقیقات کاکیامطالبہ
مغربی اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اتوار (24 نومبر 2024) کی صبح شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران تشدد میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ ہجوم اتنا بڑھ گیا تھا کہ پولیس کو ان پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے یوپی پولیس کی سخت مذمت کی اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں فیض احمد فیض کے اشعار لکھیں ۔
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیئے اے ارض وطن
جو ترے عارض بے رنگ کو گلنار کریں
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا
کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گل زار کریں
اسدالدین اویسی نے مزید لکھا کہ ہم سنبھل میں امن کی برقرار ی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے والوں پر اتر پردیش پولیس کی فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ اویسی نے مزید لکھا، “میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔‘‘
ٹیم سروے کرنے آئی تھی۔
اتوار کو جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ہنگامہ اور بڑھ گیا۔ ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ حتیٰ کہ لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ تشدد اتنا بڑھ گیا کہ تین افراد مارے گئے۔ اس کے بعد ایس پی نے بھی اس کی تصدیق کی۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی افواہوں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
سنبھل واقعہ مسلمانوں کے خلاف سازش
سنبھل میں ہوئے تشدد کے تعلق سے نہ صرف اسد الدین اویسی بلکہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھی فرقہ وارانہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنبھل واقعہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے۔ نہ صرف سنبھل بلکہ انہوں نے وقف قانون میں تبدیلیوں اور مسلمانوں کے حقوق پر حملوں کی بھی سخت مذمت کی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
*🔴سیف نیوز بلاگر*
*اسلام جمخانہ مالیگاؤں: جدید دور کا معیاری فٹنس مرکز* *پروفیشنلس کے لیے رات 2 بجے تک ٹریننگ کی سہولت* *مالیگاؤں: ش...
-
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر...
-
مالیگاوں میں وزراء کی آمد یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مالیگاوں آۓ ٹی آۓ کالج سے کامیاب مالیگاوں کے سا...
-
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے آصف شیخ کے بھائی حاجی خالد شیخ رشید کو ہتک عزت کی قانونی نوٹس مل...