Friday, 11 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*







اظہار تشکر۔ داخلہ جاری ہے
 بینا ونابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اھلسنت فیض القرآن، لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ لڑکیوں کے لیے فری سلائی کلاس خدیجہ حجن زوجہ حاجی محمد الیاس، درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی کا ماہ رمضان المبارک میں اہل خیر حضرات معاونین نے زکوٰۃ، صدقات وعطیات سے تعاؤن کیا۔آپ کی اعانت سے دارالعلوم کے طلباء و طالبات دین متین کے ساتھ دنیاوی تعلیم و ہنر مند بنیں گے۔ اس کا اجر ثواب آپ کو ہمیشہ ملتا رہینگا۔اللہ پاک آپ کے مرحومین کی مغفرت فرمائے۔کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔

آپ مخیران و معاونین کا دارالعلوم کے ذمہ داران، مدرسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ آپ دارالعلوم کا تعاؤن جاری رکھیں گے۔آپ سے گذارش ہے کہ آپ دارالعلوم کا معائنہ بھی فرمائیں۔
9 اپریل 2025 بروز بدھ ۱۰ شوال دارالعلوم یوم اعلٰی حضرت مجدد دین و ملّت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ قرآن خوانی سے جاری ہوچکا۔ آپ اپنے بچوں کو مدرسہ روانہ کریں۔
دارالعلوم میں تمام شعبہ جات میں داخلہ جاری ہے۔لہذا خواہش مند حضرات اپنے بچوں کا ضروری دستاویزات کے ساتھ رابطہ کریں۔بالخصوص عالمیت اور حفظ کلاس میں اسکول کے طلباء وطالبات کی سہولت کے لیے داخلہ فری جاری ہے۔

فقط 
صدرواراکین بینا ونابیناؤں کا مدرسہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی، چندن پوری روڈ مالیگاؤں
 رابطہ کے لیے
8485891177 / 9175001472










*تعلیم مافیا کے خلاف احتشام شیخ بیکری والا کی جنگ جاری*
*ایم ڈی ایف کی بوگس اسکولوں، بوگس ٹیچر بھرتی، اسکالرشپ بدعنوانی اور دیگر مسائل پر انکوائری کی ڈیمانڈ*
*شہر مالیگاؤں کے طلبہ کو معیاری تعلیم، مفت ایجوکیشن، گرلس کیلئے فری ایجوکیشن اور بہتر تعلیمی نظام کیلئے کوششیں جاری*








*بال بھارتی اردو کے اولین اردو آفیسر براےء اردو بشیر انصاری انتقال کر گئے*
*یہ خبر باعثِ رنج و غم ہوگی کہ شہرِ عزیز مالیگاؤں کی مشہور تعلیمی شخصیت، بال بھارتی پونہ کے اولین اسپیشل آفیسر برائے اردو بشیر احمد انصاری صاحب* ( رہائش : بھیم پورہ، جان محمد اسٹریٹ، کیمپ پونہ) ضعیف العمری اور علالت کے باعث آج 11 اپریل بروز جمعہ دوپہر ساڑھے تین بجے انتقال فرما گئے _
انا للہ وانا الیہ را جعون
*جنازہ بعد نماز عشاء رہائش گاہ سے اُٹھایا جائے گا، روشن مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دولھا دلہن قبرستان میں تدفین ہوگی، ان شاءاللہ*
مرحوم *بشیر احمد انصاری صاحب* موتی تالاب، مالیگاؤں کے ساکن رہے _ ملازمت کے سلسلے میں پونہ میں مقیم رہے _ ابتداء میں مولیدینہ ہائی اسکول میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیے بعد ازاں مہاراشٹر کے درسی کتب کی تیاری کا ادارہ بال بھارتی پونہ سے وابستہ ہوئے اور اردو فارسی عربی زبان کے پہلے اسپیشل آفیسر مقرر ہوئے _ پونہ کے اہم تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہے _

*🛑سیف نیوز اُردو*

کیا ہم مشین بن چکے ہیں؟ عامر خاکوانی کا کالم ابتدا ایک کہانی سے کرتے ہیں، وہ بھی فلمی کہانی۔ اس میں اگرچہ وہ نکتہ مو...